Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سنت بعدیہ کوفرض نماز سے پہلے پڑھنے کا کیا حکم ہیں؟

Fatwa no.
1202-WAT
Issued
29 ربیع الاول 1444ھ / 26اکتوبر 2022ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر فرض نماز سے پہلے سنتِ بعد یہ پڑھ لیں، تو کیا سنت بعد یہ ادا ہو جائیں گی ؟

Answer (beginning)

جو سنتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فرض نماز کے بعد پڑھنا ثابت ہیں ان سنتوں کو فرض نماز سے پہلے پڑھنے سے سنت ادا نہیں ہو گی، بلکہ وہ نماز نفل بن جائے گی اور فرض کے بعد سنت مؤکدہ دوبارہ پڑھنا ہوں گی، کیونکہ ان کا ابھی وقت ہی شروع نہیں ہوا، نیز فقہاء کرام نے سنت قبلیہ اور بعد یہ کی الگ الگ حکمت بیان کی ہے ، مثلاً سنت قبالیہ کی حکمت یہ بیان کی ہے کہ سنت قبلیہ پڑھنے سے شیطان کی اس شخص کے بارے میں نماز چھوڑنے کی طمع اور امید ختم ہو جاتی ہے، جب کہ سنت بعد یہ کی حکمت یہ بیان کی گئی ہے کہ نماز میں جو کمی کوتاہی ہو جائے سنت بعد یہ سے اس کی تلافی ہو جائے ، لہذ ا سنت بعد یہ کو فرض نماز سے پہلے…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.