Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

قیامت میں پرندوں اور جانوروں کا بھی حساب ہوگا؟

Fatwa no.
1195-WAT
Issued
27 ربیع الاول 1444ھ / 24اکتوبر 2022ء

Question

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) جانور اور پرندوں کا بھی کیا قیامت کے دن حساب ہو گا ؟

Answer (beginning)

جی ہاں ! قیامت جو کہ سب سے بڑے اور حقیقی عادل کے عدل کے ظہور کا دن ہے اس میں نہ صرف انسانوں کے در میان عدل فرمایا جائے گا بلکہ جانوروں تک اس عدل کا دائرہ کار پھیل جائے گا لہذا قیامت کے دن جانوروں اور چوپایوں کو اٹھایا جائے گا اور انہیں ایک دوسرے سے بدلہ دلایا جائے گا یہاں تک کہ اگر سینگ والے نے بے سینگ والے کو مارا ہو گا تو اسے بھی بدلہ دلایا جائے گا، اس کے بعد وہ سب خاک کر دیئے جائیں گے ، یہ دیکھ کر کافر تمنا کرے گا کہ کاش ! میں بھی ان کی طرح خاک کر دیا جاتا اور ہمیشہ کے عذاب سے چھٹکارا پا جاتا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.