Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حفظ کے لیے بچوں کو خلاف ترتیب سورتیں یاد کروانا
- Fatwa no.
- 1190-WAT
- Issued
- 25 ربیع الاول 1444ھ / 22 اکتوبر 2022ء
Question
(دعوت اسلامی) حفظ کرنے والے بچوں کو پارہ تیس سے خلاف ترتیب سورتیں پڑھائی جاتی ہیں ، کیا اس طرح الٹا قرآن مجید پڑھنا جائز ہے؟
Answer (beginning)
پارہ تیس میں چھوٹی سورتیں ہیں، جس وجہ سے اکثر طور پر بچوں کو ابتداء تیسویں پارے کے آخر سے سورتیں یاد کروائی جاتی ہیں اور اس طرح بچوں کا یاد کرنے میں آسانی ہوتی ہے، لہذا علمائے کرام نے اس کی اجازت دی ہے۔ رد المختار علی الدر المختار میں ہے ”ترتيب السور في القراءة من واجبات التلاوة؛ وإنما جوز للصغار تسهیلالضرورة التعليم“ ترجمہ: قرآن مجید کی قراءت میں سورتوں کی ترتیب رکھنا تلاوت کے واجبات میں سے ہے، البتہ صرف چھوٹے بچوں کے لئے تعلیمی ضرورت کی بناء پر خلاف ترتیب پڑھنا جائز قرار دیا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.