Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز میں ثناء اور درود پاک پڑھنا کون سی سنت ہے ؟

Fatwa no.
1183-WAT
Issued
23 ربیع الاول 1444ھ / 20اکتوبر 2022ء

Question

نماز میں ثناء اور درود پاک پڑھنا سنت مؤکدہ ہے یا غیر مؤکدہ؟

Answer (beginning)

نماز میں پہلی رکعت میں تکبیر تحریمہ کے بعد ثناء اور قعدہ اخیرہ میں درود پاک پڑھنا سنت مؤکدہ ہے اور سنت مؤکدہ کے بارے میں حکم یہ ہے کہ انہیں ترک کرنے کی اجازت نہیں، ایک آدھ بار چھوڑنے پر عتاب سرزنش) کا مستحق ہوتا ہے اور ترک کرنے کی عادت بنانے والا گنہ گار ہوتا ہے۔ فتاوی رضویہ میں ہے " سبحانک پڑھنا سنت ہے بغیر اس کے نماز ہو جاتی ہے مگر بلا ضرورت ترک سنت کی اجا زت نہیں اور عادت ڈالنے سے گناہگار ہو گا۔" (فتاوی رضویہ،ج6، ص182،رضافاؤنڈیشن،لاہور) فتاوی امجد یہ میں ہے ”نماز میں درود شریف پڑھنا سنت مؤکدہ ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.