Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حضرت ایوب کی بیماری کے واقعہ کی حقیقت
- Fatwa no.
- 1179-WAT
- Issued
- 22 ربیع الاول 1444ھ / 19اکتوبر 2022ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کل اسلامی بہنوں کے اجتماع میں یہ واقعہ بیان ہوا کہ : " حضرت ایوب علیہ الصلوۃ والسلام کو نہ کوڑ کا مرض تھا اور نہ ہی آپ علیہ الصلوۃ والسلام کے بدن مبارک میں کیڑے پڑے تھے ، کیونکہ انبیائے کرام علیہم السلام ان چیزوں سے پاک ہوتے ہیں جن سے لوگوں کو گھن آتی ہو ۔ " اب بعض لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ یہ درست نہیں ہے اور ایوب علیہ السلام کے بدن میں معاذ اللہ کیڑے پڑے تھے ، یہ بات پہلے بھی کچھ علما بیان کرتے چلے آئے ہیں، تو ایسے لوگوں کو کس طرح سمجھائیں، اس کا کوئی ثبوت بیان کر دیجیے۔
Answer (beginning)
حضرت ایوب علیہ السلام بلا شبہ اللہ پاک کے نبی ہیں اور انبیائے کرام علیہم الصلوۃ والسلام ہر اس بات سے محفوظ و مامون ہوتے ہیں جن سے لوگوں کو گھن آتی ہے ، لہذا حضرت ایوب علیہ السلام کے متعلق یہ کہنا کہ معاذ اللہ آپ کو کوڑھ کا مرض تھا یا بدنِ مبارک میں کیڑے پڑ گئے تھے ہر گز درست نہیں، بلکہ یہ غیر معتبر واقعہ ہے، جیسا کہ كتب معتبرہ میں موجود ہے: چنانچہ مفتی اعظم پاکستان مفتی و قار الدین قادری رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ لکھتے ہیں: " حضرت ایوب علیہ السلام کے جسم پر کیڑے پڑنا منقول تو ہے ، پر تمام مفسرین نے اسے نقل نہیں کیا ہے بعض تفسیروں میں ایسے واقعات کو لکھ کر ان کی صحت کے بارے میں یہ لکھ دیا گیا ہے…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.