Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جمعہ کے خطبوں کے درمیان وقفہ کا ثبوت اور حکمت
- Fatwa no.
- 1166-WAT
- Issued
- 18 ربیع الاول 1444ھ / 15اکتوبر 2022ء
Question
(دعوت اسلامی) نماز جمعہ کے دونوں خطبوں کے درمیان وقفہ کہاں سے ثابت ہے اور اس میں حکمت کیا ہے ؟
Answer (beginning)
مسلمان کے لئے کسی کام کے کرنے نہ کرنے کا سب سے بڑا معیار اتباع رسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ہے، اتباع رسول علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد مزید کسی حکمت کی ضرورت نہیں رہتی اور یہ دو خطبوں کے درمیان بیٹھناسر کار صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ سلم سے ثابت ہے۔ بخاری شریف میں ہے: " عن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما قال: «كان النبي صلى الله عليه وسلم يخطب خطبتين يقعد بينهما “ ترجمہ : عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ سلم دو خطبے ارشاد فرماتے اور ان کے درمیان بیٹھا کرتے تھے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.