Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا عصا استعمال کرنا سنت ہےاور کیا کسی صحابی سے ثابت ہے؟
- Fatwa no.
- 1162-WAT
- Issued
- 17 ربیع الاول 1444ھ /14اکتوبر 2022ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا عصا استعمال کرنا، سنت ہے ؟ اگر سنت ہے دلائل ارشاد فرما دیں۔ نیز کیا یہ کسی صحابی سے ثابت ہے ؟
Answer (beginning)
عصار کھنے کو انبیائے کرام کی سنت کہا گیا ہے جیسا کہ قرآن پاک میں حضرت سید ناموسی علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام کے عصا کا ذکر ہے ، جو سانپ بن جاتا تھا اور حضرت سلیمان علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام کے عصا کا ذکر موجود ہے، احادیث طیبہ میں سرکار علیہ الصلوۃ والسلام کے عصا کا تذکرہ بھی ہے جیسا کہ شرح زرقانی میں ہے کہ :" ایک موقع پر حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن انہیں رضی اللہ عنہ کو ان کی بہادری کے انعام میں اپنا عصا عطا فرمایا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.