Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ہبہ نام کا مطلب اور ہبہ نام رکھنا کیسا ہے؟
- Fatwa no.
- 1157-WAT
- Issued
- 16 ربیع الاول 1444ھ / 13 اکتوبر 2022ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) " ہمہ Hiba " نام رکھ سکتے ہیں ؟ کچھ مدنی منیوں کے نام بھی تجویز کر دیجیے۔
Answer (beginning)
ہبہ نام رکھنا جائز ہے، ہبہ کے معنی ہیں: تحفہ یعنی گفٹ۔ البتہ ! یہ یادر ہے کہ بچہ ہو یا بچی، ان کے نام اچھوں کے نام پر رکھنا مستحب ہے کہ حدیث پاک میں اس کی ترغیب دلائی گئی ہے۔ بچہ ہو تو سب سے بہتر ہے کہ اولا اس کا نام محمد ر کھا جائے تاکہ اس کی احادیث میں بیان کردہ فضیلتیں حاصل ہوں اور پھر پکارنے کے لیے انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام یا صحابہ کرام علیہم الرضوان یا اولیاء وصالحین علیہم الرحمہ کے ناموں پر نام رکھیں۔ اور بچی ہو تو اس کا نام ازوج مطہرات و صحابیات یا تابعیات و صالحات رضوان اللہ علیھن کے نام پر نام و رکھیں۔ مثلا خدیجہ ،عائشہ ، میمونہ عاتکہ فاطمہ ، زینب وغیرہ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.