Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حساب لگا کر تاریخی نام رکھنے کا حکم؟
- Fatwa no.
- 1153-WAT
- Issued
- 15 ربیع الاول 1444ھ /12اکتوبر 2022ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) بچے کا تاریخی نام حساب لگا کر رکھتے ہیں، تو اس کی کیا حیثیت ہے؟
Answer (beginning)
بچھ جس تاریخ وسن میں پیدا ہوا ہو ، اس کا حساب لگا کر نام رکھا جاتا ہے ، اسے تاریخی نام کہتے ہیں، اگر کوئی تاریخ کے حساب سے نام رکھنا چاہے تاکہ سن ولادت بھی محفوظ ہو جائے ، تو رکھ سکتا ہے، لیکن اس کی سن ولادت کی یاد دہانی کے علاوہ کوئی خاص فضیلت نہیں ہے ، اسی طرح بعض لوگ مہینہ ، دن وغیرہ کے حروف نکال کر نام رکھتے ہیں اور اسے متبرک سمجھتے ہیں تو اس کا بھی شریعت میں کوئی ثبوت نہیں ہے اور نہ یہ متبرک ہے۔ بلکہ نام وہ رکھا جائے، جس کی احادیث میں فضیلت آئی ہے مثلا محمد یا احد ۔ پھر پکارنے کے لیے بعد میں اگر کوئی اور نام رکھنا چاہیں تو وہ بھی رکھ سکتے ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.