Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

محمد احمد نام کا مطلب اور یہ نام رکھنے کا حکم

Fatwa no.
1151-WAT
Issued
14 ربیع الاول 1444ھ/11اکتوبر 2022ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اپنے بیٹے کا نام محمد احمد رکھنا کیسا ہے ؟

Answer (beginning)

اپنے بیٹے کا نام " محمد احمد " رکھنا بہت اچھا ہے۔ احادیث مبارکہ میں اس نام کے فضائل وارد ہوئے ہیں۔ ذیل میں اس نام کے چند فضائل ذکر کیے گئے ہیں۔ فرامین مصطفے صلی الله علیه واله وسلم: (1) اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: میری عزت و جلال کی قسم ! جس کا نام تمہارے نام پر ہو گا میں اسے عذاب نہ دوں گا۔ (کشف الخفاء،ج1،ص345، حدیث:41243) (2) روز قیامت دو شخص اللہ پاک کے حضور کھڑے کئے جائیں گے اور انہیں جنت میں لے جانے کا حکم ہو گا۔ وہ عرض کریں گے : اے ہمارے رب! ہم کس عمل پر جنت کے قابل ہوئے ؟ ہم نے تو جنت میں جانے والا کوئی کام نہیں کیا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.