Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

خطبے کے دوران درود شریف پڑھنا

Fatwa no.
1144-WAT
Issued
10 ربیع الاول 1444ھ/07 اکتوبر 2022ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا خطبے کے دوران درود شریف پڑھ سکتے ہیں ؟

Answer (beginning)

خطبہ کے دوران خاموش رہنا اور توجہ سے خطبہ سنن فرض ہوتا ہے، اس لیے خطبے کے دوران زبان سے درود پڑھنے کی اجازت نہیں۔ ہاں دل میں پڑھ سکتے ہیں۔ ,, در مختار میں ہے " ( وكل ما حرم في الصلاة حرم فيها ) أي في الخطبة... فيحرم أكل وشرب وكلام ولوتسبيحا أورد سلام أو أمرا بمعروف بل يجب عليه أن يستمع ويسكت ترجمہ : جو کام بھی حالت نماز میں حرام ہے وہ حالت مخطبہ میں بھی حرام ہے ، پس خطبے کے دوران کھانا پینا، کلام کرنا اگرچہ تسبیح ہی ہو ، سلام کا جواب دینا اور نیکی کا حکم دینا حرام ہے، بلکہ واجب ہے کہ خطبہ سنے اور خاموش رہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.