Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کھوٹ والے سونے کی زکوٰۃ کا طریقہ
- Fatwa no.
- 1143-WAT
- Issued
- 10ربیع الاول 1444ھ /07 اکتوبر 2022ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) سونا جب بیچنے جائیں، تو دکاندار کہتے ہیں کہ 22 کیرٹ سونے میں 80 فیصد سونا ہے، بقیہ 20 فیصد کھوٹ ہے، تواب ہم زکوۃ اس سونے کی مارکیٹ ویلیو کی 80 فیصد کے حساب سے ادا کریں گے یا پھر مکمل ویلیو پر ؟
Answer (beginning)
اولاً یہ سمجھ لیجئے کہ سونے، چاندی میں اگر کھوٹ (کسی اور جنس کی دھات) شامل ہو ، لیکن وہ کھوٹ سونے چاندی سے کم ہو ، تو وہ سارا میٹریل سونا، چاندی ہی قرار پائے گا اور ان کے استعمال اور زکوۃ وغیرہ کے معاملے میں اس تمام پر سونے چاندی کا حکم ہی عائد ہو گا۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں مال زکوۃ پر سال پورا ہونے کے دن، کھوٹ سمیت اس سونے کی جو مارکیٹ ویلیو ہو گی، ں مکمل ویلیو پر زکوۃ فرض ہو گی، اس میں سے خالص سونے کی ویلیو الگ کر کے زکوۃ کا حساب نہیں کریں گے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.