Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ایصال ثواب کیلئے قربانی کی جگہ صدقہ کرنا افضل ہے؟

Fatwa no.
1141-WAT
Issued
10 ربیع الاول 1444ھ /107اکتوبر 2022ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ایک اسلامی بہن ہر سال سرکار صلی اللہ علیہ وسلم، غوث پاک رضی اللہ عنہ ، اور مرحوم والدین کے ایصال ثواب کے لیے قربانی کرتی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ قربانی کے دنوں میں یہ قربانی کرنا بہتر ہے یا اتنی رقم غریبوں میں دے دی جائے؟

Answer (beginning)

قربانی کے ایام میں قربانی کرنے سے زیادہ افضل عمل کوئی نہیں ہے ، جیسا کہ جامع ترمذی میں ہے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ما عَمِلَ آدَمِيٌّ مِنْ عَمَلٍ يَوْمَ النَّحْرِ اَحَبَّ إِلَى اللَّهِ مِنْ إِهْرَانِ اللَّهِ، إِنَّهَا لَتَأْتِي يَوْمَ القِيَامَةِ بِقُرُونِهَا وَأَشْعَارِهَا وَأَظْلَا فِهَا، وَإِنَّ الدَّمَ لَيَقَعُ مِنَ اللهِ بِمَكَانٍ قَبْلَ أَنْ يَقَعَ مِنَ الْأَرْضِ، فَطِيبُوا بِهَا نفسها " ترجمہ : یعنی دس (10) ذوالحجہ میں ابن آدم کا کوئی عمل خدا کے نزدیک خون بہانے (قربانی کرنے) سے زیادہ پیارا نہیں اور وہ جانور بروز قیامت اپنے سینگوں، بالوں اور کھربوں کے ساتھ آئے گا…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.