Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جمعہ کی سنت قبلیہ کا ثبوت
- Fatwa no.
- 1137-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) جمعہ کے فرض سے پہلے جو سنتیں پڑھی جاتی ہیں، اس کے متعلق زید یہ کہتا ہے کہ یہ سنتیں حدیث سے ثابت نہیں ہیں، کیا اس کی یہ بات درست ہے ؟
Answer (beginning)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جمعہ سے پہلے اور بعد والی سنتیں پڑھنا ثابت ہے ، ان سنتوں کے متعلق یہ کہنا کہ یہ سنتیں احادیث سے ثابت نہیں ہیں، غلط ہے۔ چنانچہ سنن ابی داود میں ہے " عن نافع، قال: «كان ابن عمر يطيل الصلاة قبل الجمعة، ويصلي بعدها ركعتين في بيته، ويحدث أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يفعل ذلك» " ترجمہ : حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے ، فرمایا : حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما جمعہ سے پہلے نماز کو طویل کرتے اور جمعہ کے بعد اپنے گھر میں دورکعات ادا کرتے اور بیان فرماتے کہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم اس طرح کیا کرتے تھے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.