Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نمازجمعہ کا وقت کب شروع ہوتا ہے ؟
- Fatwa no.
- 1136-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ہمارے یہاں جمعے والے دن پہلی اذان ظہر کا وقت شروع ہونے سے پہلے زوال کے وقت میں دی جاتی ہے اور زوال کے وقت میں ہی ہم جمعہ کی سنتیں ادا کرتے ہیں، اور پھر جب زوال کا وقت ختم ہوتا ہے تو جمعے کی دوسری اذان ہوتی ہے اور پھر خطبہ ہوتا ہے اور جمعے کی نماز ادا کی جاتی ہے۔ وہاں موجود ایک شخص کہتا ہے کہ حنفیوں کے نزدیک بھی جمعے والے دن جمعے کا وقت ظہر کا وقت شروع ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے شروع ہوتا ہے اس لیے جمعے والے دن ظہر کا وقت شروع ہونے سے پہلے اذان دے سکتے ہیں، حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے دور میں بھی ایسا ہی ہو تا تھا۔ کیا یہ بات درست ہے ؟ جمعے کے دن زوال کے وقت سنتیں پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
Answer (beginning)
جواب سے پہلے یہ ذہن نشین کر لیں کہ سورج جب خط استوا سے مغرب کی طرف زائل ہوتا ہے تو ظہر کا وقت شروع ہو جاتا ہے ، عوام جس کو زوال کا وقت کہتے ہیں وہ اصل میں ضحوہ کبری کا وقت ہوتا ہے ، جو کہ مکروہ وقت ہے ،اس میں سوائے نماز جنازہ کے کوئی اور نماز پڑھنا جائز نہیں ہے۔ اس تمہید کے بعد اصل سوال کا جواب یہ ہے کہ جس شخص نے یہ کہا ہے کہ احناف کے نزدیک جمعہ کا وقت ظہر کے وقت سے ایک گھنٹہ پہلے شروع ہوتا ہے ، اور حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے دور میں پہلی اذان زوال یعنی ضحوہ کبری کے وقت میں ہوتی تھی، اس نے غلط کہا ہے، کیونکہ صحابہ کرام ، تابعین، احناف اور جمہور علمائے امت کے نزدیک ظہر کا وقت ہی جمعہ کا…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.