Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا روضہ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کعبہ شریف سے ذیادہ افضل ہیں؟
- Answered by
- محمد عرفان مدنی عطاری فتوی نمبر: 1127-WAT
- Fatwa no.
- 1127-WAT
- Issued
- 02 ربیع الاول 1444ھ /29 ستمبر 2022ء
Question
افضل ہیں؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) حضور صلی اللہ علیہ وسلم جس جگہ تشریف فرما ہیں، کیا وہ کعبہ و عرش سے افضل ہے ؟
Answer (beginning)
جی ہاں ! حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر انور کا وہ حصہ جو جسم اطہر سے متصل ہے ، وہ کعبہ معظمہ بلکہ عرش سے بھی افضل ہے ، باقی مزار شریف کا بالائی حصہ اس میں داخل نہیں۔ چنانچہ اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن سے سوال ہوا کہ حضور سرور کائنات (صلی اللہ تعالی علیه وسلم) کا مزار اقدس بلکہ مدینہ طیبہ عرش و کرسی و کعبہ شریف سے افضل ہے یا نہیں ؟ تو آپ علیہ الرحمہ نے جوابا اگر شاد فرمایا: "تربت اطہر یعنی وہ زمین کہ جسم انور سے متصل ہے کعبہ معظمہ بلکہ عرش سے بھی افضل ہے ”صرح بہ عقیل الحنبلی و تلقاه العلماء بالقبول “ (یعنی اس پر ابو عقیل حنبلی نے تصریح کی اور تمام علماء نے اسے قبول کیا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.