Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مزار کی دیگ میں سونا چاندی دینے کی منت ماننا کیسا؟
- Fatwa no.
- 1126-WAT
- Issued
- 02, بیع الاول 1444ھ/29 ستمبر 2022ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کسی کی والدہ نے منت مانی کہ اگر میرے بیٹے کی طبیعت ٹھیک ہو گئی تو فلاں درگاہ کی دیگ میں سونا، چاندی یا کچھ رقم دوں گی تو کیا اس منت کا پو را کر ناضروری ہے؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت کے مطابق جو منت مانی گئی اس کو پورا کرنا واجب نہیں کہ کسی درگاہ شریف کی دیگ کا لنگر عموما امیر و غریب سبھی کے لئے ہوتا ہے ، یوں فقرا کی تخصیص کے بغیر سبھی کو کھلانے کی جنس سے شرعا کوئی فرض یا واجب نہیں جبکہ منت شرعی کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس کی جنس سے کوئی فرض یا واجب ہو لہذا اس منت کا پورا کر ناضروری نہیں البتہ یہ عرفی منت بھی پوری کرنی چاہیے کہ اسے پورا کرنا بہتر ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.