Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حضرت امام مہدی کا ظہور کب ہوگا؟

Fatwa no.
1119-WAT
Issued
01 ربیع الاول 1444ھ/28 ستمبر 2022ء

Question

امام مہدی کا ظہور کب ہو گا؟

Answer (beginning)

امام مہدی رضی اللہ عنہ کے ظہور کے بارے میں علامات تو مذکور ہیں، مگر وقتِ ظہور کی صراحت نہیں۔ اور ان کی تشریف آوری کا اجمالی واقعہ بہار شریعت میں یوں درج ہے کہ : "دنیا میں جب سب جگہ کفر کا تسلط ہوگا، اس وقت تمام ابدال بلکہ تمام اولیاء سب جگہ سے سمٹ کر حرمین شریفین کو ہجرت کر جائیں گے ، صرف وہیں اسلام ہو گا اور ساری زمین کفرستان ہو جائے گی۔ رمضان شریف کا مہینہ ہو گا، ابدال طواف کعبہ میں مصروف ہوں گے اور حضرت امام مہدی بھی وہاں ہوں گے ، اولیاء انھیں پہچانیں گے ، اُن سے درخواست بیعت کریں گے ، وہ انکار کریں گے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.