Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نمازجنازہ کے تیمم سے دوسری نمازپڑھنا کیسا؟

Fatwa no.
1117-WAT

Question

اگر نماز جناز و پڑھنے کے لیے تیم کیا تو کیا اس تیم سے کوئی دوسری عبادت بھی کر سکتے ہیں جس کے لیے طہارت ضروری ہو ؟

Answer (beginning)

دریافت کی گئی صورت میں اگر تندرست آدمی نے پانی کے ہوتے ہوئے فقط نماز جنازہ فوت ہونے کے خوف کے سبب سے تیمم کر کے نماز جنازہ پڑھی تھی، تو اب اس سے دیگر عبادات کہ جن کے لیے طہارت ضروری ہے ، ان کو ادا کرنا جائز نہیں ہے کہ یہ تیم ایک خاص عذر کے لیے کیا گیا تھا، جو اس نماز جنازہ تک محدود تھالہذاد دیگر نمازیں وغیرہ عبادات اس سے نہیں ہو سکتیں۔ اور اگر نماز جنازہ کے لیے جو تیم کیا، وہ بیماری یا پانی نہ ہونے کی وجہ سے کیا تو اب جب تک یہ عذر باقی ہے ،اس وقت تک اس تیم سے دیگر عبادات کرنا بھی جائز ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.