Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا احرام کی چادر کھولنے سے دم واجب ہو جاتا ہے؟

Fatwa no.
1110-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر حالت احرام میں استنجاء کرنے کی حاجت ہو تو اوپر والی چادر اتار کر استنجا کر سکتے ہیں، اس سے کوئی دم و غیر و تو واجب نہیں ہو گا؟

Answer (beginning)

احرام کی حالت میں استنجاء وغیرہ کرنے کے لیے یا ویسے ہی احرام کی چادر اتارنے سے دم یا کسی بھی قسم کا کفارہ لازم نہیں ہوتا، بلکہ اصل یہ ہے کہ احرام کی حالت میں سلا ہوا کپڑا نہیں پہن سکتے ، لیکن حالت احرام میں ہر وقت دونوں چادریں جسم پر لپیٹ کر رکھناضروری نہیں ہے۔ کسی ضرورت کے تحت یا بغیر ضرورت چادر اتاری تو اس سے احرام یا عمرے پر کوئی فرق نہیں آئے گا۔ بعض لوگوں میں یہ مشہور ہے کہ احرام کی چادر اتر جائے یا تبدیل کر دی جائے تو عمرہ نہیں ہوتا یا کفارہ وغیر ہ لازم آتا ہے ، اس کی شریعت میں کوئی اصل نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.