Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کرسی پرنمازپڑھنے والاصف میں کرسی کس مقام پررکھے گا؟
- Answered by
- عبده المذنب محمد نوید چشتی عفی عنه
- Fatwa no.
- 1098-WAT
- Issued
- 24 صفر المظفر 1444ھ/21 ستمبر 2022ء
Question
(دعوت اسلامی) جو حضرات کرسی پر نماز پڑھتے ہیں، صف میں وہ اپنی کرسی کہاں رکھیں گے ؟
Answer (beginning)
، جس مسجد میں تکبیر تحریمہ کے وقت ہی نمازیوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اور نماز کی ابتداء میں ہی مسجد کی ایک، دو تین یا اس سے زیادہ صفیں مکمل ہو جاتی ہیں ایسی جگہ پر کرسیاں صف کے کناروں پر رکھی جائیں، کیونکہ صف کے در میان رکھنے کی وجہ سے بلا وجہ نمازیوں کو وحشت ہو گی، مثلاً گصف درست کرنے میں بعض اوقات درمیان میں رکھی ہوئی کرسی کی وجہ سے خلل آتا ہے ، صف بناتے ہوئے کھڑے کھڑے سر کنا آسان ہوتا ہے مگر کرسی درمیان میں رکھی ہو ، تو اسے سرکاتے ہوئے صف درست کرنا مشکل کام ہے اور ہمارے ہاں عام طور پر کرسیاں کنارے ہی پر رکھی جاتی ہیں اور ایسی مساجد میں مناسب بھی یہی ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.