Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

چاررکعتی نمازکی تیسری رکعت پربیٹھ گیاتوکیاحکم ہے ؟

Fatwa no.
1095-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) زید چار رکعت والی نماز میں تیسری پر بیٹھ گیا اور التحیات شروع کر دی پھر یاد آنے پر خود ہی کھڑا ہو گیا اور آخر میں سجدہ سہو کر لیا تو کیا نماز ہو جائے گی ؟ لیاتو ہو

Answer (beginning)

اگر کوئی شخص چار رکعت والی نماز میں بھول کر تیسری رکعت پر بیٹھ گیا اور تین تسبیح کی مقدار وقفہ ہو گیا تو سجدہ سہو لازم ہو جائے گا اور ایسی صورت میں اگر سجدہ سہو کر لیا تو نماز ہو جائے گی۔ اور اگر تین تسبیح کی مقدار وقفہ ہونے سے پہلے ہی کھڑا ہو گیا تو سجدہ سہو کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ : نماز میں دو فرض یاد و واجب یا واجب و فرض کے درمیان تین تسبیح ( تین بار سبحان اللہ کہنے ) کی مقدار وقفہ نہ ہونا واجبات نماز سے ہے۔ اور واجبات نماز میں سے کوئی واجب بھولے سے چھوٹ جائے تو سجدہ سہو لازم آتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.