Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بچے کودودھ پلانے سے وضوکاحکم

Fatwa no.
1085-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا بچے کو دودھ پلانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اگر ماں کو نماز پڑھنی ہے تو دوبارہ وضو کرے گی ؟

Answer (beginning)

بچے کو محض دودھ پلانے سے وضو نہیں ٹوٹا لہذا اگر با وضو عورت نے بچے کو دودھ پلا یا اور کوئی اور ناقض وضو نہیں پایا گیا تو اسے دوبارہ وضو کرنے کی حاجت نہیں ہے، دوبارہ وضو کیے بغیر ہی وہ سارے کام کر سکتی ہے، جن کے لیے وضو شرط ہے جیسے نماز ادا کرنا، قرآن پاک کو بلا حائل چھو ناوغیرہ وغیرہ۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ : مکلف کے بدن سے نکلنے والی پاک چیزا گرچہ بہتی ہو ، اس سے وضو نہیں ٹوٹتا، جیسے آنسو، پسینہ ، تھوک، ناک کی ریزش و غیرہ۔ اور دودھ بھی پاک رطوبت ہے تو اس کے نکلنے سے بھی وضو نہیں ٹوٹے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.