Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

چار رکعت نفل کی نیت کر کے دو پر سلام پھیر دیا تو نفل کا حکم

Fatwa no.
1083-WAT

Question

نماز كا حكم دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میں نے چار رکعت نماز نفل کی نیت کی لیکن دور کعت پوری کر کے سلام پھیر دیا تو کیا باقی دو جن کی نیت کی ان کو بعد میں پڑھنا لازم ہو گا ؟

Answer (beginning)

دریافت کی گئی صورت میں آپ پر مزید دور کعت نفل پڑھنا لازم نہیں ہیں ، اس لیے کہ نفل کا ہر شفع (یعنی دو رکعت ) علیحدہ نماز ہوتا ہے لہذا آپ نے نیت اگرچہ چار کی کی تھی مگر پھر بھی حقیقت میں اولا آپ کی دور کعت نماز ہی شروع ہوئی، پھر جب دو مکمل کر کے سلام پھیر دیا، تو دو ہو گئیں، اور اگلا شفع شروع نہ کرنے کی وجہ سے ، جب اگلا شفع لازم ہی نہیں ہوا تھا، تو اس کو توڑنا بھی نہیں پایا گیا کہ اس کے عوض دولازم ہوں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.