Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

تہجد کی نمازکے لئے رات کا چھٹا حصہ کیسے نکالا جائے گا؟

Fatwa no.
1079-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) تہجد کی نماز رات کے چھٹے حصے میں پڑھنا افضل ہے، عرض یہ ہے کہ رات کا چھٹا حصہ کیسے نکالا جائے گا، عشاء کے وقت سے حساب لگایا جائے گا یا کیا طریقہ ہو گا ؟

Answer (beginning)

نماز عشاء پڑھ کر سونے کے بعد جب اٹھیں، تو اس کے بعد سے لے کر طلوع فجر یعنی فجر کا وقت شروع ہونے تک تہجد کا وقت ہے، فجر کا وقت شروع ہو گیا، تو تہجد کا وقت ختم ہو گیا اور رات کے چھٹے حصے میں تہجد کی نماز ادا کرنا افضل ہے اور رات کا چھٹا حصہ نکالنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ غروب آفتاب سے لے کر صبح صادق تک رات کہلاتی ہے مثلاً کسی دن سات بجے شام کو سُورج غروب ہوا اور پھر چار بجے صبح صادق ہوئی، تو اس طرح غروب آفتاب سے لے کر صبح صادق تک جو نو گھنٹے کا وقفہ گندر اوہ رات کہلایا، اب رات کے ان نو گھنٹوں کے برابر برابر چھ حصے کئے ، تو ہر حصہ ڈیڑھ گھنٹے کا ہوا، اب رات کے آخری ڈیڑھ گھنٹے (یعنی اڑھائی بجے تا…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.