Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مسجد میں فوٹو شوٹنگ کرناکیسا؟
- Fatwa no.
- 1078-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) شب قدر یا کوئی سی خاص رات یا پرو گرام ہوتا ہے ، تو کئی لوگ اچھے کپڑے پہن کر مساجد میں فوٹوشوٹنگ کرتے ہیں، انہیں امام صاحب منع بھی نہیں کرتے ، تو کیا ان کا فوٹو شوٹنگ کرنا درست ہے؟
Answer (beginning)
سوال کا جواب جاننے سے قبل تمہید چند مسائل سمجھ لیجئے: (1) بغیر شرعی اجازت کے کسی بھی جاندار کی ایسے کیمرے سے تصویر بنانا کہ جس کا نیگیٹو بنتا ہے ، ناجائز و حرام اور پرنٹ دینا بھی ناجائز و حرام ہے۔ (2) موبائل، ڈیجیٹل کیمرے وغیرہ جن میں تصویر کا نیگیٹو نہیں بنتا، محض عکس ہوتا ہے، اس کا بنانا جائز ہے، جب کہ وہ ناجائز امور مثلاً نا محرم وغیرہ کی تصویر پر مشتمل نہ ہو۔ نیز اس کا بھی لحاظ رہے کہ محض لہو و لعب والی صورت بھی نہ ہو۔ (3) مسجد میں اس انداز سے فوٹوشوٹنگ کرنا کہ مسجد کا تقدس پامال ہو، تو یہ بھی جائز نہیں اگر چہ تصویر کا نیگیٹونہ بنتا ہو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.