Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عید الفطر کے بعد صاحب نصاب ہونے پر فطرہ کا حکم؟
- Fatwa no.
- 1076-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) زید عید الفطر کے دن صبح صادق کے وقت تو صاحب نصاب نہیں تھا مگر عید کی نماز کے بعد ظہر سے پہلے پہلے صاحب نصاب ہو گیا تو کیا زید پر صدقہ فطر واجب ہو گا؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت کے مطابق زید پر صدقہ فطر واجب نہیں ہو گا کہ صدقہ فطر واجب ہونے کا وقت صبح صادق ہے یعنی جو شخص صبح صادق طلوع ہوتے وقت صاحب نصاب تھا اس پر صدقہ فطر واجب ہے اور اگر صبح صادق کے بعد صاحب نصاب ہو ا تو اب واجب نہیں۔ بہار شریعت میں ہے : عید کے دن صبح صادق طلوع ہوتے ہی صدقہ فطر واجب ہوتا ہے، لہذا جو شخص صبح ہونے سے پہلے مر گیا یا غنی تھا فقیر ہو گیا یا صبح صادق طلوع ہونے کے بعد کافر مسلمان ہوا یا بچہ پید اہو یا فقیر تھا غنی ہو گیا تو واجب نہ ہوا اور اگر صبح طلوع ہونے کے بعد مرایا صبح طلوع ہونے سے پہلے کافر مسلمان ہوا یا بچہ پیدا ہو یا فقیر تھا غنی ہو تواب واجب ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.