Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مسجد میں میٹنگ کرنا
- Fatwa no.
- 1068-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا مسجد میں میٹنگ کر سکتے ہیں ؟ ہمارے یہاں مسجد میں میٹنگ ہوتی ہے اور پھر امام صاحب کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا جاتا ہے اس کا کیا حکم ہو گا ؟
Answer (beginning)
مسجد میں کوئی دینی میٹنگ رکھنا کہ جس میں مسجد کے معاملات، دین متین کی اشاعت اور ایسی ہی دینی امور پر بات چیت ہو کہ یہ بھی نیک کام ہے اور مسجد میں اس کام کی ممانعت نہیں جبکہ مسجد کے اداب کا خیال رکھا جائے۔ البتہ خاص دنیاوی یا کاروباری معاملات وغیرہ پر مسجد میں میٹنگ رکھنا اور خاص ان امور پر تبادلہ خیال کے لئے مسجد میں جانا جائز نہیں کہ مساجد ان کاموں کے لیے نہیں ہیں۔ قرآن پاک میں اللہ تبارک و تعالی کا ارشاد ہے : ﴿ أَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ ﴾ ترجمہ کنز الایمان : مسجد میں اللہ ہی کی ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.