Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا روزے نہ رکھنے والے پر بھی صدقہ فطرہ واجب ہے؟

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ جس شخص نے کسی عذر کی وجہ سے رمضان شریف کے روزے نہ رکھے ہوں کیا اس پر بھی صدقہ فطر واجب ہے یا نہیں ؟

Answer (beginning)

سائل: محمد قاسم (حیدر آباد) صدقہ فطر ہر آزاد، مسلمان کہ جو نصاب کا مالک ہو ( یعنی جس کے پاس ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے بقدر رقم یا کوئی سامان حاجت اصلیہ اور قرض کے علاوہ موجود ہو ) اس پر واجب ہے۔ رمضان کے روزے رکھنا اس میں شرط نہیں وہ جداگانہ طور پر فرض ہیں لہذا جس نے کسی عذر کی وجہ سے یا معاذ اللہ بلا عذر ، رمضان میں روزے نہیں رکھے ، اگر وہ صاحب نصاب ہے تو اس پر بھی صدقہ فطر واجب ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.