Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مسجد میں نکاح پڑھنے کاحکم
- Fatwa no.
- 1050-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) مسجد میں نکاح پڑھنا کیا یہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے یا یہ مستحب ہے ؟
Answer (beginning)
مسجد میں نکاح کرنے کا حضور علیہ السلام نے حکم فرمایا ہے۔ یہ مستحب ہے ، مگر اس میں یہ خیال لازمی رکھا جائے کہ مسجد شور و غل اور ہر ایسے قول و عمل سے محفوظ رہے کہ جو احترام مسجد کے خلاف ہو، مثلاً: ناسمجھ بچے ہمراہ نہ لائے جائیں کہ اُچھل کود کریں گے ۔ یو نہی مشاہدہ ہے کہ مسجد میں نکاح ہونے کے فوراًبعد سب کو مٹھائی کھلائی جاتی ہے ،اس سے بچا جائے کہ مٹھائی کا شیر ایا اجزاء مسجد میں گرنے سے مسجد کے آلودہ ہونے کا قوی امکان ہے۔ اور اگر معلوم ہو کہ مسجد کے آداب کا لحاظ نہ رہے گا تو مسجد میں نکاح نہ پڑھوائیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.