Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عمرہ پر گئے افراد کا فطرہ وطن میں ادا کرنے کا حکم؟

Fatwa no.
1049-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) عمرہ پر گئے ہیں اور معلوم نہیں کہ وہاں مستحق ہیں بھی یا نہیں، اور ہیں تو کون ہیں ، اس لئے یہاں انڈیا میں ان کا فطرہ دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں ؟ یا وہیں دینا ہو گا ؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں عمرہ پر گئے ہوئے افراد کا فطرو ان کے وطن انڈیا میں ادا کیا جا سکتا ہے لیکن اس میں دو باتوں کالحاظ ضروری ہے : ایک تو یہ کہ جن پر فطرہ لازم ہے ، ان کی اجازت سے ان کا فطرہ ادا کیا جائے۔ اور دوسری یہ کہ ان کا فطرہ سعودی عرب کے لحاظ سے ادا کیا جائے گا یعنی سعودی عرب کے عید والے دن، سعودی عرب میں صدقہ فطر کے جتنے ریال بنتے ہیں، اتنے ریال کے جتنے انڈین روپے بنیں ، وہ ادا کرنا پڑیں گے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.