Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عورت کے کفن کی وضاحت

Fatwa no.
1026-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) عورت کے کفن میں کتنا کپڑا لگتا ہے اور اس کے کفن میں کتنے کپڑے ہوتے ہیں ؟ کفن کے تین درجے ہیں :

Answer (beginning)

(الف) کفن ضرورت: اور وہ یہ کہ جو بھی میسر آئے اور کم از کم اتنا تو ہو کہ سارا بدن ڈھک جائے۔ (ب) کفن کفایت: عورت کے لیے تین ہیں: (۱) لفافہ (۲) ازار (۳) اوڑھنی یا (۱) لفافہ (۲) قمیص (۳) اوڑھنی۔ نوٹ: بلا ضرورت کفن کفایت سے کم کرنا نا جائز و مکروہ ہے۔ (ج) کفن سنت : عورت کے لیے کفن میں سنت پانچ کپڑے ہیں: (۱) لفافہ (۲) ازار (۳) قمیص (۴) اوڑھنی (۵) سینہ بند ۔ ان کی مقدار کے حوالے سے تفصیل درج ذیل ہے: لفافہ : یعنی چادر کی مقدار یہ ہے کہ میت کے قد سے اس قدر زیادہ ہو کہ دونوں طرف باندھ سکیں۔ ازار: یعنی تہہ بند چوٹی سے قدم تک یعنی لفافہ سے اتنی چھوٹی جو بندش کے لیے زیادہ تھا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.