Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ظہرکی سنت قبلیہ فرضوں کے بعدپڑھنا
- Fatwa no.
- 1025-WAT
Question
ایک بندہ جماعت ہو جانے کے بعد مسجد میں آیا اس نے سوچا کہ جماعت تو ہو چکی ہے، تو پہلے فرض پڑھے ، پھر دو سنت پڑھی، اب وقت باقی ہے تو وہ چاہ رہا ہے کہ پہلے والی چار سنت پڑھ لوں، تو کیا اس کی اجازت ہے ؟
Answer (beginning)
ظہر کی سنت قبلیہ کا فرائض سے پہلے پڑھنا بھی سنت مؤکدہ ہے۔ بلا ضرورت شرعی اسے مؤخر بھی نہ کیا جائے۔ اگر کسی وجہ سے ظہر کی سنت قبلیہ رہ جائیں تو بعد کی دوسنتوں کے بعد وقت کے اندر اندر پڑھی جائیں۔ لہذ اصورت مسئولہ میں اس شخص نے بلا عذر ظہر کی سنت قبلیہ کو فرضوں سے موخر کیا تو بہت بر اکیا، آئندہ بلا عذر شرعی ایسانہ کرے اور جب فرائض پہلے پڑھ لیے تو اب یہی صورت رہ گئی کہ بعد کی دو سنتیں پڑھنے کے بعد ، سنت قبلہ ادا کرے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.