Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

دیوارمیں لگی ٹائل ناپاک ہوگئی توخشک ہونے سے پاک ہونے کا حکم

Fatwa no.
1024-WAT

Question

میر اسوال یہ ہے کہ اگر ٹائل دیوار میں لگی ہے جسے الگ نہیں کیا جا سکتا اور ناپاک ہو گئی ہے تو کیا خشک ہونے سے وہ پاک ہو جائے گی ؟

Answer (beginning)

اگر خشک ہونے سے نجاست کا اثر ختم ہو جائے تو وہ ٹائل پاک ہو جائے گی اور اگر نجاست کا اثر باقی ہے تو پھر اسے دور کرناضروری ہے، چونکہ دیوار زمین کے ساتھ متصل ہوتی ہے لہذاوہ زمین کے حکم میں ہی ہو گی اور زمین خشک ہونے سے پاک ہو جاتی ہے، اب اگر اس دیوار پر ٹائل لگادی گئی ہے تو اس کا بھی یہی حکم ہو گا۔ بہار شریعت میں ہے : " درخت اور گھاس اور دیوار اور ایسی اینٹ جو زمین میں جڑی ہو، یہ سب خشک ہو جانے سے پاک ہو گئے اور اگر اینٹ جڑی ہوئی نہ ہو تو خشک ہونے سے پاک نہ ہو گی بلکہ دھو ناضروری ہے۔ یو ہیں درخت یا گھاس سوکھنے کے پیشتر کاٹ لیں تو طہارت کے لیے دھونا ضروری ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.