Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا صاحب نصاب کی بیوی کو زکوٰۃ دینا جائز ہے؟

Fatwa no.
1018-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) شوہر بیوی ساتھ ہی رہتے ہیں اور شوہر صاحب نصاب ہے لیکن بیوی نہیں ہے تو کیا بیوی زکوۃ لے سکتی ہے ؟

Answer (beginning)

اگر بیوی مستحق زکوۃ ہو (یعنی با شمیہ نہ ہو اور حاجت اصلیہ اور قرض سے زائد ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی قیمت کے برابر کسی قسم کے مال کی مالکہ نہ ہو) تو وہ زکاۃ لے سکتی ہے، اگر چہ اس کا شوہر صاحب نصاب ہو۔ کیونکہ دنیاوی اعتبار سے عورت اور شوہر کا معاملہ کتنا ہی ایک ہو لیکن شرعی اعتبار سے دونوں کا علیحدہ علیحد و اعتبار ہے۔ فتاوی عالمگیری میں ہے " و يدفع إلى امرأة غني إذا كانت فقيرة "ترجمہ : اور غنی کی بیوی کو زکاۃ دے سکتا ہے جبکہ عورت فقیرہ ہو ( نصاب کی مالکہ نہ ہو)۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.