Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

رمضان شریف میں روزے کی حالت میں کھانے پر فاتحہ دلوانا؟

Fatwa no.
1012-WAT

Question

بعض لوگ رمضان المبارک میں دن کے وقت کھانے پر فاتحہ دلوانے سے منع کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مغرب کے بعد فاتحہ دلوانی چاہیے ، عرض یہ ہے کہ رمضان شریف میں روزے کی حالت میں کھانے پر فاتحہ دلوانا کیسا ہے؟

Answer (beginning)

جس طرح عمومی دنوں میں اور رمضان شریف میں مغرب کے بعد کھانے پر فاتحہ خوانی دلوائی جاسکتی ہے، اسی طرح حالت روزہ میں اگر نیاز وغیرہ کا اہتمام ہو ، تو اس پر بھی فاتحہ دلوا سکتے ہیں، شرعی طور پر اس میں کسی قسم کی ممانعت نہیں ہے۔ اور اگر یہ شبہ ہو کہ فاتحہ کے بعد کھانا کھایا جاتا ہے اور رمضان میں دن میں نہیں کھایا جاسکے گا، تو اس کا جواب یہ ہے کہ فاتحہ کے فورا بعد کھانا کھانا یا کھلانا کوئی ضروری نہیں ، ہاں تقسیم کر سکتے ہیں اور تقسیم روزے کی حالت میں بھی کیا جا سکتا ہے ، اس میں کوئی حرج نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.