Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جماعت کے دوران اگلی صف کاخلاپرکرنا

Fatwa no.
1011-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) جماعت ہو رہی ہو اور زید دیکھے کہ آگے کی صف خالی ہے اور پیچھے لوگوں نے نیت باندھ لی ہے تو کیا زید صف کو چیرتے ہوئے صف کو پورا کرے؟ جب کہ نمازیوں کے آگے سے گزرنا تو منع ہے؟

Answer (beginning)

صف کے واجبات میں سے ایک واجب یہ ہے کہ جب تک اگلی صف پوری نہ ہو پچھلی صف شروع نہ کی جائے اور اگر کوئی اگلی صف میں جگہ ہوتے ہوئے اسے پورا کیے بغیر پچھلی صف میں کھڑا ہو جائے تو اس صورت میں بعد میں آنے والے شخص کو صف کو چیر ناشر عا جائز ہے بلکہ اسے حکم ہے کہ صف کو چیر کر اگلی صف میں جا کھڑا ہو اور خلا کو پر ا کرے اور اس کے لیے بشارت ہے کہ اللہ تعالی اس کی برکت سے اس کی مغفرت فرمادے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.