Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
روزے میں احتلام ہونے سے روزے کا حکم
- Fatwa no.
- 1007-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) زید نے موبائل پر ایسے فحش مناظر دیکھے جس سے اسے احتلام ہو گیا مگر اس نے مشت زنی نہیں کی۔ کیا اس کا روزہ جاتا رہا؟ اگر روزہ ٹوٹ گیا ہے تو کیا اس کی قضا واجب ہو گی یا کفارہ بھی۔
Answer (beginning)
فحش مناظر دیکھنا سخت ناجائز و گناہ ہے اور معاذ اللہ رمضان المبارک میں ایسا کام کرنا اور سخت گناہ، بلکہ کئی گناہوں کا مجموعہ اور روزے کی نورانیت و ثواب کو ختم کرنے والا ہے، لہذا اگر کسی شخص سے ایسا فعل سرزد ہوا ہے، تو اسے سچی تو بہ کرنی چاہیے ، البتہ اگر کسی نے گندے مناظر دیکھے اور خود بخود بغیر ہاتھ لگائے انزال ہو گیا، یعنی ہاتھ کے ساتھ ایسا کوئی فعل نہیں کیا، تو اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.