Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عدت وفات والی کاسرکے بالوں میں تیل لگانا
- Fatwa no.
- 997-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا عدت وفات والی عورت بالوں میں تیل نہیں لگا سکتی، اس کے بال بہت سوکھے ہو گئے ہیں اور ٹوٹ رہے ہیں ؟
Answer (beginning)
عدت وفات ( یعنی سوگ کی حالت ) میں عورت کو ہر قسم کی زینت نا جائز ہے اور تیل لگانا بھی زینت ہے، لہذ ا عام حالات میں دوران عدت سر میں تیل نہیں لگا سکتی، اور اگر واقعی مجبوری کی صورت ہو جائے کہ تیل نہ لگانے سے بال کثرت سے گریں گے اور ان کو گرنے سے بچانے کے لیے تیل لگانا ہی پڑے گا تو اب صرف بالوں کے علاج کی نیت سے ، ضروری حد تک بغیر خوشبو والا تیل لگا سکتی ہے۔ بہار شریعت میں ہے: ” عذر کی وجہ سے ان چیزوں کا استعمال کر سکتی ہے مگر اس حال میں اُسکا استعمال زینت کے قصد ( ارادے) سے نہ ہو مثلاً دور دسر کی وجہ سے تیل لگا سکتی ہے یا تیل لگانے کی عادی ہے جانتی ہے کہ نہ لگانے میں دردسر ہو جائیگا تو گانا…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.