Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مردوعورت کے لیے مانگ نکالنے کاسنت طریقہ

Fatwa no.
979-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) بیچ سے مانگ نکالنا سنت مبارکہ ہے عورتوں کے لیے کیا حکم کیا ان کے لیے بھی بیچ سے مانگ نکالنا سنت مبارکہ ہے ؟

Answer (beginning)

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارکہ درمیان سے مانگ نکالنے کی تھی، لہذا سنت یہ ہے کہ بال ہو تو بیچ میں مانگ نکالی جائے ایک طرف سے نکالنا مر دو عورت دونوں کے لیے خلاف سنت ہے۔ روایت ہے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے فرماتی ہیں کہ جب میں رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ و سلم کے سر میں مانگ نکالتی تھی تو آپ کی مانگ آپ کے درمیان سر سے چیر تی تھی اور آپ کی پیشانی کے بال دو آنکھوں کے درمیان چھوڑتی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.