Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سونے کی زکاۃ میں کس جگہ کے ریٹ کا اعتبار ہے؟

Fatwa no.
966-WAT:

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میں اٹلی میں رہتی ہوں، سونے کی زکوۃ میں اٹلی کے ریٹ کے حساب سے دوں گی ؟ یا پاکستان کے حساب سے ؟

Answer (beginning)

زکوۃ کی شرائط پائی جانے کی صورت میں آپ کا سونا جس ملک میں موجود ہو، اس کی زکوۃ اسی ملک کے ریٹ کے حساب سے دینی ہو گی۔ لہذا سونا اگر اٹلی میں ہے، تو اٹلی اور پاکستان میں ہے، تو پاکستان کے ریٹ کے حساب سے زکوۃ لازم ہو گی۔ فتاوی ہندیہ میں ہے ” ويقومها المالك في البلد الذي فيه المال حتى لو بعث عبد اللتجارة إلى بلد آخر فحال الحول تعتبر قيمته في ذلک البلد ترجمہ مال تجارت کا مالک، مال تجارت کی قیمت اس شہر کے اعتبار سے لگائے گا، جس شہر میں مال موجود ہو، یہاں تک کہ اس نے غلام کو تجارت کے لئے دوسرے شہر بھیجا اور مال نصاب پر سال پورا ہوا تو اسی شہر کے اعتبار سے اس کی قیمت کا اعتبار کیا جائے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.