Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا سگریٹ پینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
- Fatwa no.
- 965-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا سگریٹ کا دھواں ناک میں جانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟
Answer (beginning)
اس بارے میں مختلف صورتیں بنتی ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے: (1) اگر روزے دار نے قصد اسگریٹ کے دھویں کو کھینچ کر حلق تک نہ پہنچایا، بلکہ خود بخود اس کا دھواں حلق تک پہنچے ، تو اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا، اگر چہ اسے روزہ دار ہونا یاد ہو۔ (2) اگر کسی روزہ دار نے قصدا اس کے دھویں کو کھینچ کر حلق تک پہنچایا اور اس وقت اسے اپنا روز ودار ہونا یاد نہیں تھا، تب بھی اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ (3) البتہ اگر روزہ دار قصداً کھینچ کر حلق تک اس کے دھویں کو پہنچائے، اور کھینچتے وقت اسے اپناروزہ دار ہونا بھی یاد ہو، تو اس صورت میں اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.