Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بھول کرپہلی رکعت پرقعدہ کرنا

Fatwa no.
957-WAT

Question

اگر کوئی بھولے سے پہلی رکعت کے اندر ہی قعدے میں بیٹھ گیا اور تشہد پڑھ لیا، تو کیا اس پر سجدہ سہو لازم ہو گا ؟

Answer (beginning)

صورت مسئولہ میں اس پر سجدہ سہو لازم ہو گا، اگر سجدہ سہو نہیں کیا، تو نماز واجب الاعادہ ہو گی، اس لیے کہ ایک رکن سے دوسرے رکن کی طرف منتقل ہونے میں بقدر رکن ( تین مرتبہ سبحان اللہ کی مقدار) تاخیر ہو جائے اور ایسا بھولے سے ہو، تو سجدہ سہو لازم ہو تا ہے اور چونکہ پوچھی گئی صورت میں نمازی نے قعدے میں بیٹھ کر مکمل تشہد پڑھ لیا، جس کی وجہ سے یقین بقدرِ ر کن تاخیر ہوئی اور ایسا بھولے سے ہوا، لہذا اس صورت میں سجدہ سہو کرنا واجب ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.