Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
روزے میں انہیلر کا استعمال کرنے سے روزہ ٹوٹ جائیگا؟
- Fatwa no.
- 953-WAT
Question
مجھے دمے کا مرض ہے، جو اب کافی بڑھ چکا ہے، جس کی وجہ سے مجھے بار بار پمپ لینا پڑتا ہے یعنی انہیلر استعمال کرنا پڑتا ہے مجھے اس کا شرعی حکم بتا دیں کہ روزے کی حالت میں پمپ لینے کا کیا حکم ہے؟
Answer (beginning)
روزے کی حالت میں انہیلر استعمال کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ پوچھی گئی صورت میں اگر ایسا شدید مرض ہے کہ دن میں انہیلر استعمال کرنا ہی پڑے گا، اس کے بغیر کوئی چارہ کار ہی نہیں تو ایسی صورت میں آپ فی الحال روزہ نہ رکھیں، جب اتنا افاقہ ہو کہ بغیر انہیلر کا استعمال کیسے روزہ رکھ سکیں تو تب اتنے روزوں کی قضا کر لیں۔ اور اگر قضا کا موقع ہی نہ ملے اور وقت آخر آجائے تو روزوں کے فدیہ کی وصیت کر دیں یا ایسے بڑھاپے کو پہنچ جائیں کہ اب عمر کی وجہ سے روزہ رکھنے کی طاقت نہ رہے اور نہ آئندہ طاقت آنے کی امید ہو تو اب روزوں کا فدیہ ادا کر دیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.