Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ظہروعصرکی نمازمیں بلندآوازسے قراءت کرنا

Fatwa no.
950-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ظہر اور عصر کی نماز انفرادی طور پر پڑھ رہے ہوں، تو بلند آواز سے قراءت کرنا کیسا ہے ؟

Answer (beginning)

دن کی نمازوں (ظہر اور عصر ) میں امام کی طرح منفرد پر بھی پر یعنی آہستہ قراءت کرنا واجب ہے اور اگر کسی قسم کا شور و غل نہ ہو اور منفرد نے اتنی آواز سے قراءت کی کہ (اگر پیچھے صف ہوتی تو ) پہلی صف کے کم از کم تین افراد آواز سن سکیں، تو یہ جہر یعنی اونچی آواز سے پڑھنا کہلائے گا، تو اگر کوئی جان بوجھ کر ان نمازوں میں قراءت جہر سے کرے، تو اس کی نماز واجب الاعادہ ہو گی، جو سری نمازیں اس انداز سے پڑھی ہیں ، واجب ہے کہ ان نمازوں کو دوبارہ پڑھیں البتہ جہری نمازوں (فجر و مغرب اور عشاء) میں اختیار ہے، اگر اونچی بھی قراءت کر لی، تب بھی نماز ہو جائے گی، ان کے اعادے کی حاجت نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.