Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

قربانی کرنے والے کو قربانی سے پہلے کھانا کیسا؟

Fatwa no.
1846-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) بقر عید کے دن، جس کے نام سے قربانی ہو رہی ہو ، اس کا قربانی سے پہلے کچھ نہ کھانا کیسا ہے؟

Answer (beginning)

جو شخص قربانی کر رہا ہے ، اس کے لئے بقر عید کے دن نماز عید کے بعد سب سے پہلے اپنے قربانی کے جانور کا گوشت کھانا مستحب و باعث ثواب ہے ، اگر اس کا خلاف کیا تو بھی حرج نہیں۔ یہ فعل سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہے۔ ترمذی وغیرہ کتب حدیث میں حضرت بریدہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے: ” كان النبي صلى الله عليه وسلم لا يخرج يوم الفطر حتى يطعم، ولا يطعم يوم الأضحى حتى يصلي “ترجمہ : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید الفطر کے دن کچھ کھائے بغیر نہیں نکلتے تھے ، اور عید الاضحی میں نماز تک کچھ نہ کھاتے تھے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.