Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اونٹ کاگوشت کھانے کے بعدوضوکرنا
- Fatwa no.
- 941-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرنے کا کیا حکم ہے؟
Answer (beginning)
جمہور فقہاء بشمول سراج الامہ امام اعظم ابو حنیفہ، امام شافعی اور امام مالک کا موقف یہ ہے کہ اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو نہیں ٹوٹتا نیز جس حدیث پاک میں اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کا حکم دیا گیا ہے اس کے متعلق محد ثین کرام فرماتے ہیں اس سے مراد ہاتھ دھونا ہے۔ البتہ ! اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کر لینا مستحب ہے کیونکہ امام احمد بن حنبل کے نزدیک ایسی صورت میں وضو ٹوٹ جاتا ہے اور اصول یہ ہے کہ جب اپنے مذہب کا کوئی مکر وہ لازم نہ آتا ہو تو اختلاف علماء سے نکلنا یعنی یوں عمل کرنا کہ سب کے نزدیک درست ہو ، مستحب ہوتا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.