Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جنازے کی صفوں کے درمیان فاصلہ کی مقدار

Fatwa no.
933-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا نماز جنازہ کی صفوں کے درمیان اتنا فاصلہ ضروری ہے کہ جتنا نماز پنجگانہ والی صفوں کے درمیان فاصلہ ہوتا ہے، ہمارے ہاں جنازے کی صفوں میں صرف اتنا فاصلہ ہوتا ہے کہ آدمی کھڑا ہو سکتا ہے ، رہنمائی فرما دیں۔

Answer (beginning)

نماز جنازہ کی صفوں کے درمیان اتنا فاصلہ رکھنا جتنار کوع و سجود والی نماز میں فاصلہ کیا جاتا ہے ، ایسا ضروری نہیں، کیونکہ رکوع و سجو د والی نماز میں تو اس لیے مخصوص فاصلہ کیا جاتا ہے تاکہ نمازی آسانی سے رکوع اور سجدہ کر سکے اور جنازے میں رکوع و سجود نہیں ہوتے ، لہذا اگر اتنا فاصلہ نہیں کیا گیا اور قریب قریب صفیں بنا کر نماز جنازہ ادا کر لیا گیا ، تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.