Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

قرض سے نجات کی دعا

Fatwa no.
916-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) قرض سے نجات کے لیے کون سی دعا پڑھی جائے ؟

Answer (beginning)

اللہ پاک آپ کی مشکلات حل فرمائے، قرض سے نجات کے لیے حدیث پاک میں بیان کی گئی یہ دعا پڑھا کریں: "اللَّهُمَّ اكْفِنِی بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِی بِفَضْلِكَ عَمَّن سواک "ترجمہ : اے اللہ مجھے حلال رزق عطا فر ما حرام سے بچا اور اپنے فضل و کرم سے اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کر۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ کے پاس ایک مکاتب ( غلام) آیا اور اس نے کہا کہ میں اپنی ادائے کتابت سے عاجز آ گیا ہوں، میری کچھ مدد فرمائیے۔ فرمایا: کیا میں تجھے وہ کلمے نہ سکھا دوں، جو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے سکھائے تھے، اگر تجھ پر پہاڑ برابر بھی قرض ہو، تو اللہ تجھ سے ادا کرادے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.