Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پیٹرول پاک ہے یا ناپاک؟
- Fatwa no.
- 912-WAT
Question
(دعوت اسلامی) پیٹرول پاک ہے یانا پاک؟ اگر یہ کپڑوں میں لگ جائے تو بغیر پاک کیسے نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
Answer (beginning)
پیٹرول فی نفسہ پاک ہے اور اگر یہ کپڑوں میں لگ جائے اور اس میں کسی نجاست کی آمیزش نہیں تھی تو اس کو بغیر دھوئے نماز پڑھی تو نماز ہو گئی لیکن اگر کپڑوں میں پیٹرول کی بد بو ہے تو اس حالت میں مسجد میں داخل ہونا جائز نہیں ہے اور نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ فتاوی رضویہ میں ہے "مٹی کے تیل میں سخت بد بو ہے اور مسجد میں بد بو کالے جانا کسی طرح جائز نہیں۔" (فتاوی رضویه، ج 08،ص102،رضا فاونڈیشن، لاہور) وَاللهُ أَعْلَمُ عَزَّوَجَل وَرَسُولُهُ أَعْلَم صَلَّى اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّم Dar-ul-IftaAhlesunnat (Dawat-e-Islami) www.daruliftaahlesunnat.net Dar-ul-ifta…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.